مری میں موسم سرماکی پہلی برفباری ایکسپریس وے کوٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مری میں موسم سرماکی پہلی برفباری ایکسپریس وے کوٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

  

مری (آن لائن)مری میں موسم سرماکی پہلی برفباری ملحقہ علاقوں کے روڈبند،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،ایکسپریس وے کوٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، جمعہ کے روزمری میں برفباری کے باعث سیاح گھنٹوں پھنسے رہے اورپھسلن اورٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،جھیکاگلی ،کشمیری بازار،سنی بینک اورمری ایوبیہ روڈبندہوگئے ،ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاگیاہے ،برفباری کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کاسلسلہ ہفتہ کے روزبھی جاری رہے گا،ادھرانتظامیہ نے سیاحوں کومری کے غیرضروری سفراورپھسلن سے بچنے کی ہدایت کی ہے

مری

مزید :

صفحہ آخر -