لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر بنایا جائے، عرفان اقبال شیخ

لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر بنایا جائے، عرفان اقبال شیخ

  

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو بہتر بنایا جائے اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے۔ لاہور شہر میں پچھلے چند دنوں میں احتجاجی جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو تا رہاہے اور عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے کاروباری افراد کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ پیاف کے چیئر مین نے سیئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے صوبائی دارلحکومت میں ٹریفک کی ابتر صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے جس سے کاروباری حضرات کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔عرفان اقبال نے کہا کہ سگنل فری روڈز ،میٹرو بس سروس اوراب میٹرو ٹرین سروس شروع ہونے سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے ان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -