منگلا کے تمام ، تربیلا کے10 پاور جنریشن یونٹس بند،لوڈشیڈنگ میں اضافہ

منگلا کے تمام ، تربیلا کے10 پاور جنریشن یونٹس بند،لوڈشیڈنگ میں اضافہ

  

لاہور )کامرس رپورٹر(ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کے پیش نظرمنگلا کے تمام پاور جنریشن یونٹ اور تربیلا کے دس پاور جنریشن یونٹس بند کردیئے گئے ۔ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ۔ ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی منگلا سے پانی کا اخراج کم کرکے صرف پانچ ہزار کیوسک جبکہ تربیلا سے 7500 کیوسک کر دیا گیا جس کے باعث منگلا کے دس کے دس یونٹ اور تربیلا کے چودہ میں سے دس یونٹ بند کردیئے گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف چار سو میگاواٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔ لیسکو سمیت ڈسکوز نے بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھی ۔ آئیسکو اور گیسکو میں بارش کے باعث درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -