محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچراروں کے پروموشن کیس مانگ لیے

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچراروں کے پروموشن کیس مانگ لیے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچراروں کے پروموشن کیس مانگ لیے ، سنیارٹی لسٹ 2016 کے مطابق17ویں گریڈ سے18ویں گریڈ میں ترقیوں کے لیے لیکچرارز کے کیسز پرنسپل کالج سے مانگے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے لیکچرارز کے پروموشن کیسز کے لیے تمام ڈویڑنز کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کے نام مانگے ہیں۔ مراسلے کے مطابق سنیارٹی لسٹ دو ہزار سولہ کے مطابق سترہویں گریڈ کے اساتذہ کی اٹھارہویں گریڈ میں ترقی کے لیے کیسز مانگے گئے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پروموشن کیسز میں 2002ء ، 2003ء اور 2005ء کے ایڈہاک اساتذہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سینیارٹی لسٹ کے مطابق لیکچرارز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ، سروس کیرئیر اورآڈٹ رپورٹس جمع کرائیں اور اس کے لیے بارہ جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے۔ تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپل پرموشن کے یہ کیسز ڈائریکٹر کالجز کو بھیجیں گے جسے بعد میں محکمہ کو ارسال کیا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سنیارٹی لسٹ 538 سے 1350 نمبر تک پروموشن کیسز کی تفصیلات مانگی ہیں۔

پروموشن کیس

مزید :

صفحہ آخر -