پنجاب میں 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے منظور

پنجاب میں 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور )کامرس رپورٹر(صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کے ضمن میں صوبہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے۔ صوبائی حکومت اب سیف سٹی پراجیکٹ سکیم کے تحت صوبے کے پانچ بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں شہر لاہور کی طرح کا سیف سٹی پراجیکٹ جلد متعارف کروا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ان بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کی آفس بلڈنگ کے علاوہ شاہراہوں پر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور دیگر ملحقہ مخصوص ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈڈی میں منعقد ہونیوالے پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نجم احمد شاہ کے علاوہ پی اینڈ ڈی کے ممبران، جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، ڈی جی ایم اینڈ ای ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ مذکورہ پانچ شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کو کل 39 ارب 85 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس مذکورہ پراجیکٹ کو پی ڈی ڈبلیو پی کے ڈویلپمنٹ فورم میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن کی سکیم کے تحت منظور کیا گیا۔پی ڈی ڈبلیو پی کے 44 ویں اجلاس میں صوبائی ڈویلپمنٹ فورم پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اس کے علاوہ مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 23 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ 45 ہزار روپے کی منظوری دی۔
فنڈز منظور

مزید :

صفحہ آخر -