چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے تھانیداروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست

چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے تھانیداروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چادر چار دیوار کا تقدس پامال کرنے والے تھانیداروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کو 23 جنوری کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس عبدالعزیز چودھری نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تھانہ چوچک اور تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے ایس ایچ او نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کسی قانونی جواز کے بغیر رات کی تاریکی میں ان کے گھر پر دھاوا بولا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے گھریلو خواتین سے بدتمیزی کی اور گھر میں رکھے گئے زیورات ،نقدی اور ٹریکٹر لے کر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس ان کی درخواست پر ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی، عدالت نے ڈی پی او اوکاڑہ کو23جنوری کوجواب سمیت طلب کر لیاہے۔

تقدس پامال

مزید :

صفحہ آخر -