مدعیہ کی پولیس کی حراست سے بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر تلاش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے پولیس کی ناجائز حراست سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرمدعیہ کے بیٹے کو تلاش کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت11جنوری تک ملتوی کر دی ۔مدعی شاہینہ گل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے میں پولیس نے مدعی کے بیٹے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر رکھاہوا ہے ۔لہذا پولیس کی حراست سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ایس پی لیگل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ مدعی کے بیٹے کے خلاف پیسوں کے فراڈ کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔جس میں پولیس نے راضی نامہ کروا یا تھالیکن مدعیہ کے بیٹے کی گمشدگی میں پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔