سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آئندہ ہفتے لاہور میں مقدمات کی سماعت کریگا

سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آئندہ ہفتے لاہور میں مقدمات کی سماعت کریگا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے دو روز کے لئے لاہور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔9اور10جنوری کے لئے مقدمات کی پیشی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں گمشدہ بچوں اور کثیرالمنزلہ عمارتوں پر لئے گئے ازخود نوٹسزکے مقدمات بھی شامل ہیں ۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثاراپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ رجسٹری میں بطور چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے دو روز کے لئے مقدمات کی سماعت کرینگے۔ازخود نوٹس کیسز کے علاوہ دیوانی، ملازمت اور دیگر نوعیت کے مقدمات پر بھی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں خصوصی بنچ سماعت کرے گا جبکہ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آئندہ ہفتے کے پہلے تین روز کے لئے جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل خصوصی بنچ فوجداری مقدمات پر سماعت کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -