7 بچے اور 2 خواتین بھٹہ مالک کی حراست سے بازیابی کے بعد رہا

7 بچے اور 2 خواتین بھٹہ مالک کی حراست سے بازیابی کے بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف نے جلو موڑ کے علاقہ سے7 بچوں اور 2 خواتین کو بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کروا کر رہا کر د یا۔جسٹس شہرام سرور چودھر ی نے نور بخش کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پردرخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بھٹہ مالک ریاست علی نے 3 سال سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،قانون کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت اور بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔عدالتی حکم پر بیلف نے بچوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -