سندھ یونیورسٹی میں طالبہ کی پراسرارہلاکت کامعمہ حل، ملزم گرفتار

سندھ یونیورسٹی میں طالبہ کی پراسرارہلاکت کامعمہ حل، ملزم گرفتار

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی جامشورو یونیورسٹی میں نائلہ رند نامی لڑکی کی پراسرارہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے اور پولیس نے نجی کالج کے انیس خاصخیلی نامی لیکچرر کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نائلہ رند کی ہوسٹل میں پراسرار ہلاکت کے بعد بالآخر پولیس نے ایک ملزم کو بلیک میلنگ اور بالآخرشادی سے انکار کے الزام میں گرفتار کرلیاجس کی تصدیق ڈپٹی انسپکٹر جنرل خادم حسین رند نے بھی کردی اور بتایاکہ یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور لیکچرر نے فیس بک کے ذریعے لڑکی سے دوستی کی ۔ ملم نے لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر پھانسا تھا لیکن پھر انکار پر لڑکی نے خودکشی کرلی جبکہ ملزم کے مزید کئی معاشقوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ خادم حسین رند کے مطابق انیس کو نائلہ کے موبائل سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -