ممتاز صحافی خاور نعیم ہاشمی کی والدہ انتقال کرگئیں

ممتاز صحافی خاور نعیم ہاشمی کی والدہ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) ورسٹائل اداکار نعیم ہاشمی کی بیوہ اور ممتاز صحافی خاور نعیم ہاشمی کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی عمر 93 برس تھی۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جاملی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ کے نزدیک مکی مسجد جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -