بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

  

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لودھراں کے قریب ٹرین کے ٹکر سے 7معصوم بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر شدید افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی خبر سے پورے ملک میں دکھ کی لہر ہے، اس واقعہ نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے ملک کو سوگوار بنا دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان معصوم بچوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے، بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اس واقعہ کے ذمیواروں کا تعین کرنے کے لیے غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -