سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹہ بحالی کا سگنل، ٹریول ایجنٹوں کے وزارت مذہبی امور دفتر کے باہر ڈیرے
لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم) حج سکینڈل کی زد میں آنے والے سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی جیل سے باہر نہ آ سکے سعودی حکومت کی طرف سے 1433ھ میں حرم کی توسیع کی وجہ سے کاٹے گئے حج کوٹہ کی بحالی کا گرین سگنل ملتے ہی وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا ملک بھر سے حج کوٹہ کے حصول کے لئے کوشاں ٹریول ایجنٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے دفتر کے باہر ڈیرے ڈال لئے 50افراد کا کوٹہ لینے کے لئے سب ایجنٹ نے 50لاکھ سے ایک کروڑ تک کا ریٹ نکال دیا علامہ حامد سعید کاظمی راؤ شکیل کے نام پر کروڑوں روپے کی خرید فروخت کرنے والا مافیا پھر سرگرم ہو گیا تین سال تک حج کوٹہ کی تقسیم کے خلاف ڈٹ جانے والے وفاقی سیکرٹری مرزا سہیل عامر عزت بچانے کے لئے اپنا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہو گئے۔ نئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری پر کوٹہ مافیا کا بدترین دباؤ نئے سیکرٹری پریشان، معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر کے حلقے گزشتہ 3سال سے من پسند افراد کو کوٹہ دلانے کے لئے سرگرم رہے وفاقی سیکرٹری ان کے درمیان حائل رہے چوتھے سال میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پر وزیراعظم ہاؤس ،وفاقی وزراء، سینیٹرز ،ارکان اسمبلی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ وفاقی وزیر گزشتہ 3سال سے یہ کہہ کر معذرت کرتے آ رہے تھے کہ حج کوٹہ نہیں ہے جب سعودی حکومت کوٹہ بحال کرے گی یا اضافی کوٹہ دے گی تو نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیں گے سینکڑوں سفارشیوں کو وزارت مذہبی امور3سال سے جواب دیتی چلی آ رہی ہے اب جبکہ خادم حرمین شریفین نے 1433میں دنیا بھر کے ممالک کا حج کوٹہ جو حرم شریف کی توسیع کی وجہ سے کاٹا گیا تھا بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے اس کے ساتھ ہ ی حج کوٹہ مافیا ایک دفعہ پھر میدان میں آ گیا ہے اور ٹریول ایجنٹوں کے دفاتر میں فون کرکے کوٹہ حاضر ہے کی تحریک شروع کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر کے مسلم لیگی حلقے بھی وفاقی وزیر مذہبی امور کو طعنے دے رہے ہیں اگر ہمیں اپنی حکومت میں کوٹہ نہیں ملے گا تو کب ملے گا روزانہ کی بنیاد پر نئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو کوٹہ لینے والوں نے فون کروانے شروع کر دیئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ حج کوٹہ کا پنڈورابکس کھولنے والے سابق وفاقی وزیر اور عالم دین علامہ حامد سعید کاظمی ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔ روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میں نوازشریف نے سخت ترین ہدایات جاری کر رکھی ہیں حکومت کسی بھی سیکنڈل کی محتمل نہیں ہو سکتی۔
حج کوٹہ بحالی