خراب نتائج اور طلباء کا انخلاء، پنجاب کے 238سکول سربراہوں کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی

خراب نتائج اور طلباء کا انخلاء، پنجاب کے 238سکول سربراہوں کیخلاف پیڈاایکٹ کے ...

  

لاہور(حافظ عمران انور)خراب نتائج اور طلباء کا سرکاری سکولوں سے انخلاء،محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے 238 سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ۔انکوائری کا سامنا کرنے والوں میں گریڈ انیس اور بیس کے94 جبکہ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے 144ہیڈماسٹرزشامل ہیں جن سکول ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ان میں لاہور، نارووال، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،سیالکوٹ،چنیوٹ اور سرگودھا سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکول سربراہان کی گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر خراب نتائج ،نویں اور دسویں کلاس کے طالب علموں کی سالانہ امتحانات میں خراب کارکردگی اوربڑے پیمانے پرطالب علموں کا سکولوں سے انخلاء پر238 سکولز سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ان سکول سربراہان کو7 روز میں شوکاز نوٹس کا تحریری طور پر جواب دینا ہوگا۔تسلی بخش جواب نہ دینے والے پرنسپلز اورہیڈ ماسٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے ان سکول سربراہان کی انکوائری کے لئے گریڈ بیس کے مشتاق احمد سیال کو کنونئیر جبکہ فیض اللہ ترین اور محمد شاہد اقبال کو بطور ممبر مقرر کیا ہے انکوائری کمیٹی 60 روز کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کر کے سیکرٹری سکولز کو پیش کرے گی ۔تحریری جواب وصول کرنے کے بعد سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی کے پاس قصور وار پائے جانے والے سکول سربراہوں کے خلاف سزا تجویز کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔ جن سکولوں کے سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان میں گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجراں ضلع لاہور ، گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ ،گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کے ہمایوں طارق،گورنمنٹ ہائی سکول خانپور تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ،فیض الحسن گورنمنٹ ہائی سکول مرید کے، لیاقت علی ہائیر سیکنڈری سکول ننگل شاداں ضلع شیخوپورہ،محمد یونس گورنمنٹ ہائی سکول جسڑ ڈسٹرکٹ نارووال،محمد عامر گورنمنٹ ہائی سکول سنگھترہ ضلع ناروال، محمد اقبال گورنمنٹ ہائی سکول لالہ موسی،حبیب الرحمٰن گورنمنٹ ہائی سکول کسوکے ضلع حافظ آباد، امجد علی خان بدیا ضلع سیالکوٹ،محمد ارشد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2سیالکوٹ،محمد اکرم گورنمنٹ ہائی سکول سیالکوٹ،رضوان اختر چیمہ گورنمنٹ ہائی سکول احمد نگر چنیوٹ، ملک ممتاز حسین وجھہ ضلع سرگودھا،محمد حفیظ طاہر تحصیل یزمان ضلع بہاولپور، غلام یٰسین جھکڑ گورنمنٹ ہائی سکول تاجگڑھ ضلع رحیم یار خان، عبد الرشید گورنمنٹ جوہر پبلک ہائی سکول ضلع فیصل آباد،مدثر عباس نقوی شیرانولہ گیٹ لاہور، محمد زبیرگورنمنٹ راج احمد کھرل شہید ہائی سکول سید والا ضلع ننکانہ، ملک لیاقت حسین گورنمنٹ پبلک ہائی سکول خانیوال، محمد افضل ندیم گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ ضلع خانیوال، سعید احمد خان ماڈل ہائی سکول گلگشت کالونی ملتان،اعجاز احمد ملک تلہ گنگ ضلع چکوال(ریٹائرڈ)،سید نسیم حسین شاہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اوکاڑہ(ریٹائرڈ)،طلعت یا سمین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صادق گنج تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر، فلک ناز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ضلع رالپنڈی،ممتاز احمد ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ، نذیر احمد گورنمنٹ ہائی سکول دھلہ گوجرنوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے سربراہان شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -