کراچی: سردی میں اضافہ ہوگا، محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی

کراچی: سردی میں اضافہ ہوگا، محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بھی ٹھنڈی یخ بستہ ہو اؤں نے ڈیرہ جمالیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں 4سے 5روز تک برقرار رہے گی۔کراچی میں درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -