اسپین :ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

اسپین :ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

  

اسپین(نمائندہ خصوصی) شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 89 واں یوم پیدائش پیپلزپارٹی اسپین کے مرکزی دفتر روندہ سانت پاؤ میں بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا اس پروقار تقریب میں جیالوں نے کیک کاٹا ، تقریب کے شرکاء میں حافظ عبدالرزاق صادق ، ساجد حسین گوندل ، شاہد لطیف گجر ، میاں عبدالروف طفیل آرائیں، جاوید اقبال گل ، ملک ابرار حسین ، اشرف مغل ، علی تارڑ سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما شامل تھے ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی سیاست کو امیروں اور سرمایہ داروں کے محلوں سے نکال کر گلی محلے میں بسنے والے غریب کی جھونپڑی تک آنے کا موقع دیا ، یہی وجہ ہے کہ آج مختلف گلی محلوں میں شہید قائدِ قائد عوام کی(89) ویں سالگرہ کے پروگرام دنیا بھر منائے جا رہے ہیں ، ثابت کر دیا کے پاکستان پیپلز پارٹی غریب نظریاتی اورحقیقی جیالوں کی جماعت ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -