لودھراں ٹرین حادثہ پر متحدہ رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

لودھراں ٹرین حادثہ پر متحدہ رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے لودھراں میں ٹرین اور رکشہ کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم اور اس کے نتیجے میں 8افرادکے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے ایسے المناک حادثات کاہونا معمول بن چکا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ محکمہ ریلوے کو جدید دنیاسے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ ایسے ہولناک حادثات کا سدباب کیاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے ٹرین اور رکشہ کے درمیان ہونے والے تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -