مسعوداظہرکے معاملے پر ہمارا موقف شواہد کی بنیاد پر ہے،چین

مسعوداظہرکے معاملے پر ہمارا موقف شواہد کی بنیاد پر ہے،چین

  

بیجنگ( اے این این) چین نے مولانا مسعود اظہر کے معاملے میں دوہرے معیار کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر تے ہوئے واضح کیاہے کہ اس کاموقف اصولوں اور شواہد کی بنیاد پر ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ مولانامسعود اظہرکانام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرانے کی مخالفت پربھارت کی طرف سے چین پرلگائے گئے دوہرے معیارکے الزامات مکمل طورپربے بنیادہیں۔ترجمان نے کہاکہ مذکورہ معاملے پر چین نے پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا فیصلہ کیا چین اس معاملہ پر ایک موقف اختیار کر چکا ہے اور یہ موقف اصولوں اور شواہد کی بنیاد پر ہے، کمیٹی کے اراکین کے مابین اس درخواست پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے، ہم نے اس درخواست کے حوالے سے جو بھی اقدامات کیے ہیں وہ سلامنی کونسل کے قانونی طریقہ کار کے مطابق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے انسداد دہشت گردی کے اہداف مشترکہ ہیں اور اس شعبے میں اکٹھے کام کر رہے ہیں، ہم دہشت گردی سے لڑنے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و سکیورٹی کو قائم رکھنے کیلیے بھارت کے ساتھ تعاون کو وسیع کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم بھارت کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری میں تعاون کو بہتر بنانے کو تیار ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -