شانگلہ اور گردونواح میں برف باری چوتھے روز بھی جاری

شانگلہ اور گردونواح میں برف باری چوتھے روز بھی جاری

  

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ وگرد ونواح میں برف باری چوتھے روز بھی جاری رہی،شدید برف باری سے معاملات زندگی متاثر ہو گیا ہے۔زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔بالائی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند،بجلی اور مواصلات کا نظام بھی خراب ہو گیا ہے ٹریفک کے روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیومحکمے منظر عام سے غائب ہیں ۔ شانگلہ کے میدانی علاقوں سینکڑی میں موسلادھاربارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ سوختی لکڑی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع شانگلہ میں پیر کے روز سے شروع ہونے والی بارش اور بارف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ،الپوری ۔لیلونئی۔بیلے با با۔ڈھیری۔شاہ پور۔بازارکوٹ اور دیگر علاقوں میں جمعہ کے روز تک ایک فٹ برف باری ہوئی ،جبکہ بالائی علاقوں یخ تنگی۔شانگلہ ٹاپ۔اولندر۔چھانگاہ سر۔ماسن سر۔شلخوسر۔کاپر بانڈہ۔اجمیرسر ۔جابہ اور دیگر پہاڑی بالائی سلسلوں پر دو سے تین فٹ تک برف باری ہوئی ہے،سوختی لکڑی کی قلت پیدا ہوگیا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے کاروباری زندگی متاثر ہوگئی ہے لوگ گھروں تک محدود رہے۔ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے شانگلہ کے میدانی علاقوں میں موسلادھاربارش جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -