وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل تخت بھائی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل تخت بھائی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

  

مردان ( بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پرویز خٹک کل اتوار کو تخت بھائی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے800سو فٹ سٹیج تیار کیاجارہارہے کل موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی تحریک انصاف کے ضلعی صدراورپی کے 26کے رکن اسمبلی افتخارعلی مشوانی کی دعوت پر خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ 8جنوری کو تخت بھائی پرانامیلہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطا ب کریں گے وزیراعلیٰ کے دورے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اورگوجرگڑھی کے مقام پر ان کا والہانہ استقبال کیاجائے گاجلسہ گاہ میں 80فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا کی تیاری کا کام شروع کردیاگیاہے اور جگہ جگہ وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک اور دیگر قائدین کے قد آور پوٹریٹ اور فلکس بورڈ لگائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر افتخار علی مشوانی کے مطابق جلسے میں آئی ایس ایف ، آئی ٹی ایف ،یوتھ وویمن ونگ سمیت مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شرکت کریں گے پنڈال میں دس ہزار کرسیاں رکھ جائیں گی انہوں نے کہاکہ کل ہفتہ کو موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی جو تخت بھائی شہر سے مردان مقام چوک اور بعدازاں اسی روٹ پر واپسی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اپنے دورے کے دوران تخت بھائی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -