ایم پی اے شوکت یوسفزئی کی شانگلہ میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی ہدایت

ایم پی اے شوکت یوسفزئی کی شانگلہ میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی ہدایت

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں جاری تر قیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے ، تر قیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جا ئے گی، عوام کے فلاح کے منصوبوں میں رُکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا اچھی طرح جا نتے ہیں، دو کروڑ روپے کی لاگت سے نا مکمل بوٹیال بشام ٹیوب ویل، شنگ پیزہ روڈ ، ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بشام کا ڈاکٹر زہاسٹل میں ناقص میٹریل اور کرپشن کا نوٹس ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے انکوائری کروانے کا حکم ، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، تفصیلات کے مطابق سا بق صو بائی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صو بائی اسمبلی و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعا ت شو کت علی یوسفزئی کے زیر صدار ت شانگلہ کے تمام سرکاری محکموں کے سر براہان کا اجلاس کل بشام میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبد الکبیر خان ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ، اے اے سی بشام جاوید اقبال ، محکمہ تعلیم شانگلہ کے اورنگزیب خلیل ، ڈی ایچ او شانگلہ ، اے ڈی لو کل گورنمنٹ شانگلہ آمان اللہ خان سمیت دیگر سرکاری محکموں کے آفسران نے شر کت کی۔ تمام ضلعی محکموں نے سابق صو بائی وزیر ، پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلا عات شو کت علی یوسف زئی کو اپنی اپنی محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی شو کت علی یو سف زئی نے شانگلہ ضلع میں جاری تر قیاتی موں کی سست روی پر شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ شانگلہ میں جاری تر قیاتی سکیموں کو ہنگا می بنیاد وں پر مکمل کیا جا ئے اور ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کی جا ئے جوعوامی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر اور روٹے اٹکا رہی ہیں تاکہ ان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شانگلہ میں 16نئے سکولوں کی منظوری دی ہے جس کیلئے فنڈ بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان سکیموں کا ٹینڈز کروائے تاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لا ئی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں ہم نے اس مختصر دوران اقتدار کے دوران کروڑوں روپے کے تر قیاتی کام کروائے ہیں جو کہ ہمارے سیاسی مخا لفین گزشتہ ساٹھ سالوں میں بھی نہیں کرواسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر عوام کے بہتری اور فلاح کے کاموں پر عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رہیں تاکہ شانگلہ کے عوام کو پسما ندہ رکھا جا سکے جوکہ عوامی دشمنی کے مترادف ہے مگر ہم عوام کے تعاؤن سے ان سیاسی مداریوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے اور شانگلہ کے عوام کو ان ظالموں کے ظلم سے آزاد کروائیں گے انہوں نے اس مو قع پر شانگلہ کے کئی نامکمل اور کرپشن زدہ سکیموں دو کروڑ کی لاگت سے نامکمل بوٹیال بشام ٹیوب ویل ، ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام کے ڈاکٹر ز ہاسٹل ، شنگ پیز ہ روڈ پر فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبد الکبیر خان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے فائر بریگیڈ گاڑی بشام فوری پر واپس لا نے اور محکمہ لو کل گور نمنٹ شانگلہ میں کلاس فور ملازمین کی ایک ہفتہ کے اندر اندر بھر تی کر نے کا حکم دیااور محکمہ لو کل گورنمنٹ کو بھی احکامات جاری کئے کہ وہ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز کریں تاکہ اس کے ثمرات عوام کو مل سکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -