فاٹا اصلاآت سے غیور قبائلیوں کو قومی دھارے میں لائیں گے :امیر مقام

فاٹا اصلاآت سے غیور قبائلیوں کو قومی دھارے میں لائیں گے :امیر مقام

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کاابھرتاہوا لہراب تھمنے والا نہیں بلکہ مزیدابھرے گا،PML-Nکی کامیاب پالیسیوں اوروزیراعظم کی بہترین سیاسی بصیرت کاپیغام گھرگھرمحلے محلے پہنچ گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کیلئے فاٹا اصلاحات موجودہ وفاقی حکومت کابہت کارنامہ ہے جسے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگااور فاٹاکے غیور عوام کوقومی دھارے میں لائیں گے،عارضی بے گھرافراددوبارہ آبادکاری برق رفتاری سے جاری ہے اوربہت جلدتمام قبائلی عوام اپنے آبائی علاقوں کوواپس چلے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاورصدرمیں فاٹاPML-N کے صدرفقیرمحمداور یوتھ ونگ فاٹاکے صدرکی قیادت میں وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں واپڈاہاؤس پشاورمیں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پیسکو حکام ترقیاتی منصوبوں کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ آئندہ موسم گرماسے قبل عوام کوریلیف مل جائے۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل شموزئی، پارڑئی اورکوٹہ ابوہاکوہرصورت بریکوٹ گرڈسٹیشن سے بجلی دی جائیگی۔اس موقع پرسجادخان پارڑئی،تلاوت خان اورنصراللہ ناظم بھی انکے ہمراہ تھے۔نوشہرہ کے وفدسے حاجی نورمحمد،ذوالفقارباچا،حیدرناظم،سلیم مجاہداورحمزہ کی قیادت میں بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 15جنوری کونوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بھرپور قوت کامظاہرہ کریگی۔اس موقع پروفدنے نوشہرہ میں سوئی گیس اوربجلی کے بارے میں مشکلات سے آگاہ کیاجنکی ترجیحی بنیادوں پرانجینئرامیرمقام نے یقین دہانی کرائی۔انجینئرامیرمقام سے مردان سے عنایت باچااور پشاورکے وفودنے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم کے مشیرنے وفودکی بجلی اور سوئی گیس کے متعلق مسائل سے آگاہی حاصل کی اورمتعلقہ حکام کوفی الفورحل کرنے کے احکامات جاری کیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -