ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہم ہے،مرتضی جاوید عباسی

ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہم ہے،مرتضی جاوید عباسی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز بھارہ کہو چھتر پارک کے قریب ایک شاپنگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی ، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے اور ملکی معشیت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ بلا خوف وخظر ملک میں سرمایہ کاری کر رہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے غربت اور بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔انھو ں نے مذید کہاحکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور توانائی کی قلت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے او ر معیشت مضبوط ہوئی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے کی بھی کیا ہے۔انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو 2022 میں پاکستانی معشیت خطے میں چین کے بعدسب سے مضبوط معشیت ہو گی ا س موقع پرعمائدین علاقہ نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -