چوتھی ہمدرد بین الاقوامی کانفرنس9تا 11جنوری ہوگی

چوتھی ہمدرد بین الاقوامی کانفرنس9تا 11جنوری ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان،انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار یونانی میڈیسن، پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن اور فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ چوتھی ہمدرد انٹرنیشنل کانفرنس ’’طب یونانی : ماضی ، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر 9 تا11 ۔جنوری 2017 بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں انعقاد پذیر ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 9 ۔جنوری2017 کوصبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگاجس کی صدارت ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار یونانی میڈیسن کی صدر اور ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد کریں گی جبکہ کلیدی خطبہ معروف سائنسداں اور کراچی یونی ورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن دیں گے اورقائد اعظم یونی ورسٹی ، اسلام آباد کے ڈپارٹمنٹ اوف بائیوٹیکنالوجی کے چیئرمین، پاکستان اکیڈمی اوف سائنسز کے جنرل سیکریٹری اور نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری خطاب کریں گے۔کانفرنس کا اختتامی اجلاس 11 ۔ جنوری2017 کو 2 بجے دوپہر انعقاد پذیر ہوگا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد کانفرنس کا دوسرا سیشن ’’شہید حکیم محمد سعید۔ شخصیت سے تحریک تک‘‘ کے موضوع پر 9 ۔جنوری، سالگرہ حکیم محمد سعید، پاکستان میں بچوں کا قومی دن کے حوالے سے منعقد ہوگا جس سے نونہال مقررین کے علاوہ ابن سینا انسٹی ٹیوٹ اوف طب ، جنوبی افریقہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رشید بھیکا اور ابن سینا اکیڈمی اوف میڈیاول میڈیسن اینڈ سائنسز، علی گڑھ انڈیا کے صدر پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی سائنسداں اور ماہرین طب و صحت شرکت کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -