شہید بھٹو نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

شہید بھٹو نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سالگرہ کا کیک اپنے دفتر میں کاٹا اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ نوید بھٹی ،نوعیل اعجاز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقاکے لئے ساری عمر جدوجہد کی ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ان کے وژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے مزید کہا کہ موجودہ سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھارہی ہے تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق کروانے کی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ہی ہم ملک وقوم کی ترقی ممکن بنا سکتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -