سندھ حکومت اور یونیسف کے ما بین واٹر سپلائی کی بحالی کامعاہدہ

سندھ حکومت اور یونیسف کے ما بین واٹر سپلائی کی بحالی کامعاہدہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی اور یونیسف کے ما بین سندھ میں واٹر سپلائی کی بحالی اور بہتری سے متعلق معاہدہ طے پایا گیا۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی فیاض علی بٹ کی موجودگی میں یونیسیف اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے افسران نے معاہدے کے کاغذات پر دستخط کئے۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کی طرف سیکریٹری تمیزالدین کھیڑنے دستخط کئے، معاہدے کے تحت یونیسیف سندھ کے 3 اضلاع گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں 168 ملین روپے کی لاگت سے 7 واٹر سپلائی کی بحالی اور بہتری کے منصبوں میں معاونت مہیا کرے گا۔ جن میں خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں 3، گھوٹکی کی تحصیل اوباوڑو، میرپور ماتھیلو اور نوشہروفیروز کی تحصیل مہراب پور میں منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے کہا کہ سندھ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے یہ ایک انتہائی اہم بہت بڑا قدم ہے۔ سندھ کے مزید اضلاع کے لئے بھی بہت جلد ایسے منصوبے شروع کیئے جائیں گے۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی تمیزالدین کھیڑو نے کہا کہ معا ہدے میں شامل تمام منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا تا کہ عوام کو جلد صاف پانی مہیا ہو سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -