خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں گھریلو ناچاقی پر قتل ہونے والی 27سالہ عائشہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان مقتولہ کے شوہر امتیاز اور سسر امانت کو عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی ساس اور بھابھی کو بھی گرفتار کرنا ہے ۔ملزمان نے گھریلو ناچاقی کو عائشہ کو قتل کیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 3روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ مقتولہ عائشہ کی پھندا لگی لاش گزشتہ روز سرسید کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -