یومیہ ایک ارب 20کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے،سٹیٹ بینک

یومیہ ایک ارب 20کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے،سٹیٹ بینک

  

کراچی(آن لائن) موجودہ دور حکومت میں یومیہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جب جون 2013 میں ملک میں زیرِ گردش نوٹوں کی مالیت 20کھرب 63 ارب 19کروڑ روپے تھی، جو دسمبر 2016 میں بڑھ کر 35کھرب 98 ارب 56 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ دور حکومت میں زیرِ گردش نوٹوں کا مالی حجم 74فیصد تک بڑھ گیا۔ماہرین کے مطابق بڑی تعداد میں نوٹ چھاپنے سے جہاں افراط زر بڑھا وہیں روپیہ بھی بے قدر ہوا۔

سٹیٹ بنک

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -