متحدہ شباب اہلحدیث کا قیام عبدالرحمن سلفی سرپرست ہونگے

متحدہ شباب اہلحدیث کا قیام عبدالرحمن سلفی سرپرست ہونگے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ دنوں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کیلئے کراچی تشریف لائے انہوں نے جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی نائب امیر پروفیسر حافظ محمد سلفی اور قائد شبان علامہ عبدالخالق فریدی کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورملک میں درپیش اہلحدیث مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اہلحدیث حقوق کی جدوجہد تیز کرنے کے لئے نوجوان تنظیموں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے چنانچہ شبان غرباء اہلحدیث اور شبان اہلحدیث کے درمیان اتحاد قائم کردیا گیا اور اس اتحاد کا نام متحدہ شباب اہلحدیث طے پایا اس کے صدر علامہ عبدالخالق فریدی، جنرل سیکریٹری سید خذیمہ بخاری اور سینئر نائب صدر احسان رشید ہوں گے۔ دونوں تنظیمیں اپنے نظریئے کے لئے الگ الگ جدوجہد کرتی رہیں گی ان کا وجودہ بھی حسب سابق باقی ہوگا البتہ ایک نکاتی ایجنڈا اہلحدیث حقوق کا حصول ، کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔ مولانا عبدالرحمن سلفی مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری اور پروفیسر حافظ محمد سلفی سرپرستی کریں گے دریں اثناء کراچی کے ممتاز اہلحدیث علماء دانشوروں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس اتحاد کو اہلحدیث وقار کے لءَے نیک فال قرار دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -