عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا 12 ویں اکیڈیمک کونسل کااجلاس

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا 12 ویں اکیڈیمک کونسل کااجلاس

  

مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے 12 ویں اکیڈیمک کونسل کا اجلا س وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر رجسٹرار شیرعالم خان، ڈائریکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر سلیم اللہ ، ڈائریکٹر کیو ای سی شیراز پراچہ، ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خلیل، چیرمین مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر قادر بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب اور تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس میں فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کی منظوری دی گئی، جبکہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز کو بھی منظور کرلیا گیا۔وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر احسان علی نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی میں ہیلتھ سائنسز اور انسیٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے نئے فیکلٹی بننے سے یونیورسٹی کے اکیڈیمک مزید مضبوط ہو گی۔اور اس سے نئے کورسز متعارف ہونگے۔ جس سے طلبا ء طالبات کو جدید تحقیق میں آسانی ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -