لیسکو کے اکاؤنٹس سے مطلوبہ رقم منجمد کرنے کا سنگل بنچ کا حکم معطل

لیسکو کے اکاؤنٹس سے مطلوبہ رقم منجمد کرنے کا سنگل بنچ کا حکم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی کاکرایہ ادا نہ کرنے پرلیسکو کے بینک اکاؤنٹس میں سے 4کروڑ88لاکھ 44ہزار روپے منجمد کرنے سے متعلق سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیاہے۔ ڈویژن بنچ نے یہ عبوری حکم لیسکو کی انٹرا کورٹ اپیل پر جاری کیا، عدالتی سماعت کے دوران لیسکو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میانی صاحب قبرستان کی ایک کنال سے زائد ا راضی پرواپڈا سٹور نہیں بنایاگیا ،عدالت نے واپڈا سٹورکی جگہ کو میانی قبرستان کی جگہ قرار نہیں دیا لیسکو کے وکیل عدالت کو بتایا کہ سنگل بنچ نے واپڈا سٹور بنانے پر کرایہ میں لیسکو کی رقم منجمد کر دی جبکہ کرایہ کی آدھی رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے ،لیسکو کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس ابھی زیر سماعت ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا جس پر عدالت سنگل بنچ کے لیسکو کی رقم منجمد کرنے کا حکم کالعدم قراردے،عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔