قبائلی عوام کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نیہں کریں گے :یاسین خان خلیل

قبائلی عوام کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نیہں کریں گے :یاسین خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جلسے میں رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل مہمان خصوصی جبکہ ایم پی ایم فضل الہیٰ صدر جلسہ تھا جلسہ پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی اقبال آفریدی اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا جلسہ گاہ پہنچنے پر مہمان خصوصی یاسین خان خلیل اور فضل الہیٰ کا عظیم الشان استقبال کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل ،حاجی فضل الہیٰ ،نیاز محمد آفریدی ،حاجی اقبال آفرید ی اور دیگر مقررین خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قبائلی عوام دہشتگرد نہیں ہے بلکہ محب وطن ہے انہوں نے کہا کہ کالا قانون ایف سی آر کا جلد از جلد خاتمہ کردیا جائے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کردیا جائے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرادیئے جائیں تاکہ عوام ترکی کی راہ پر گامزن ہوجائے مقررین نے کہا کہ فاٹا میں امن قائم ہوا ہے لہذا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فاٹا میں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال ،یونیورسٹیاں ،کالجز ،سکولز اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں یاسین خان خلیل اور فضل الہیٰ نے اقبال آفریدی کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔