شبقدر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،دورانیہ 22 گھنٹوں پرمحیط

شبقدر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،دورانیہ 22 گھنٹوں پرمحیط

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )محکمہ واپڈا شبقدر نے مٹہ مغل خیل کے فیڈر کو ٹارگٹ بنالیاروزانہ 20سے 22گھنٹے کی لگاتار لوڈشیڈنگ معمول بن گئی محکمہ واپڈا شبقدرنے مٹہ مغل خیل فیڈر کوٹارگٹ بنا لیا روزانہ 20 سے22گھنٹے کی لگا تار لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی لاوارث فیڈر کے معصوم صارفین بجلی واپڈا شبقدر حکام کاعذاب خاموشی سے سہنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے باوجود محکمہ واپڈا شبقدر حکام کے مزاج تبدیل نہ ہو سکے حلانکہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ملک بھر سے 50 فیصد لوڈشیڈنگ کا حاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر پانی و بجلی متعدد ٹاک شوز میںیہ کہہ چکے ہیں کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے لیکن اس کے برعکس ضلع چارسدہ کے محتلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مٹہ فیڈر تو واپڈا حکام نے ٹارگٹ بنا لیا ہے جہاں دن رات بجلی غائب رہتی ہے اور کبھی کبھار اپنا شکل دکھاتی ہے ابھی لوگ بجلی کے انے کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ دوبارہ بجلی غائب ہوجاتی ہے مٹہ فیڈر کے صارفین بجلی تو اب بجلی کی شکل کو ہی ترس گئے ہیں دوسری طرف مٹہ مغل خیل میں شال انڈسٹریز میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور اور مالکان مغاشی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔بجلی کے مسلسل اور طویل لوڈ شیڈینگ کے باعث بیشتر کارخانے بند ہو گئے ہیں۔جس سے سینکڑوں مزدور بے روز گار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -