ڈیرہ ،واپڈا بے لگام گھوڑا بن گیا ،لوڈشیڈنگ سے جینا حرام

ڈیرہ ،واپڈا بے لگام گھوڑا بن گیا ،لوڈشیڈنگ سے جینا حرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)واپڈا کا قبلہ ڈیرہ میں بے لگام ہوگیا ۔کرپشن بے قاعدگیوں کو چھپانے کیلئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہری تجارتی علاقوں میں بھی 15گھنٹے تک پہنچ گیا ،گرڈ انچارج ظفر اور متعلقہ افسران کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما سہیل اعظمی ،راجہ اختر علی،محمد جمیل ،محمد نواز،محمد رمضان،محمد جاوید ،کریم نواز،محمد سعید ،محمد اشرف ،بشیر خان ،صلاح الدین شہزاد ،خلیل نمبردار اور دیگر نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کے ماہ میں جب بجلی کا استعمال بہت کم ہوتا ہے لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شہر ی کاروباری علاقوں میں جاری ہے ۔ دیہاتوں کا حال اس سے بھی پتلہ ہے گرڈ اور واپڈا دفتر کی ملی بھگت سے کام کے بہانے کئی کئی گھنٹے گرڈ سے بجلی بند کردی جاتی ہے ۔ ظفر گرڈ انچارج تمام تر خرابیوں کا ذمہ دار ہے ۔ انکا پی ٹی سی ایل نمبر مصروفہوتا ہے ۔گذشتہ دس دنوں سے کاروبار زندگی لوڈشیڈنگ کیباعث معطل ہے ۔ سہیل اعظمی نے ایس ای ،گرڈ افسر و دیگر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے جواب چاہا لیکن کوئی جوابدہ نہیں ہے ڈیرہ کے تاجر وں سے واپڈا نے ایڈوانس میں کروڑوں روپے اوربلنگ کے ذریعے وصول کرلئے ہیں لیکن لاسسز نہ ہونے کے باوجود ظلم وزیادتی ہورہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے علاوہ ناجائز جرمانوں اوربلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ تاجر رہنما نے مطالبہ کیا کہ تمام تر ذمہ داران افسران بشمول ظفر گرڈ انچارج کو یہاں سے فوری تبدیل کیا جائے اورلوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے بصورت دیگر واپڈا دفتر گرڈ کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔