مردان ،غیر حاضری پر سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر تشدد

مردان ،غیر حاضری پر سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر تشدد

  

مردان ( بیورورپورٹ)طورو میں ایک سرکاری سکول کے استاد نے غیر حاضری پر کم سن طالب علم پر جسمانی تشدد کرتے ہوئے اسے کوڑے مارمار کر ادھ موا کردیا ،ظالم ٹیچر نے شدید سردی میں معصوم طالب علم کے کپڑے اتارکر اسے ٹھنڈے پانی سے نہایا ، والدین نے دادرسی کی استدعا کردی طورو میں گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھیکدار کلے کے طالب علم عامر کے والد جمیل نے پریس کلب میں تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کو میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہاکہ اس کا بیٹا گذشتہ روز سکول سے ایک دن غیر حاضر رہا دوسرے روز جب طالب علم سکول پہنچا تو استاد عبدالرشید نے بارش اور شدید سردی میں اس کے کپڑے اتارڈالے اور اس پر ڈنڈے برسابرساکر ادھ موا کردیا ڈنڈوں سے کم سن بچے کے جسم پر نشانات پڑگئے اوروہ شدید زخمی ہوگیاجس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا بچے کے والد نے کہاکہ اس نے اس حوالے سے مقدمے کے اندارج کے لئے بھی درخواست دی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم محمد عاطف خان سے مذکورہ ٹیچر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دادرسی کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -