ٹانک ،ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کیخلاف حکم امتناعی

ٹانک ،ضلع کونسل کے ترقیاتی بجٹ کیخلاف حکم امتناعی

  

ٹانک ( نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل ترقیاتی بجٹ برائے سال 2016-17 پر حکم امتناعی جاری۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز سینئر سول جج ٹانک سفیر قیصر ملک کی عدالت میں ضلع نائب ناظم افتاب بلوچ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران سینئر سول جج نے سات ضلع ممبران کے ترقیاتی بجٹ برائے سال 2016-17 پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بجٹ پر بارہ جنوری کی سماعت تک حکم امتناعی برقرار رہے ترقیاتی بجٹ میں پریشرپمپ، ہینڈ پمپ شنگل روڈسمیت دیگر کچی اسکیمیں رکھی گئی ہیں جس پر عدالت مزید کاروائی تک حکم امتناعی برقرار رکھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -