مردان ،اشرف آباد میں خواتین کے تنازعے پر ایک شخص قتل
مردان ( بیورورپورٹ) تھانہ سٹی کے علاقہ اشرف آباد میں مستورات کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کردیاگیا لیبر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق گذشتہ رات مبینہ ملزم شاہ سعودولد ظاہر نے روڑیا جدید منتظر گل ولد مکرم خان کے دروازے پر دستک دے کر بعدازاں گھر کے قریب اندھادھند فائرنگ کردی جس سے منتظر گل لگ کرجان بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول او رملزم کے درمیان مستورات کا تنازعہ تھا دریں اثناء لیبر پولیس کے انچارج اے ایس آئی مراد خان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم شاہ سعود کو تمبولک کے قریب آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔