صوبہ میں بیلن ٹریز پراجیکٹ کے تحت سبز انقلاب لائیں گے ،فہد ریاض

صوبہ میں بیلن ٹریز پراجیکٹ کے تحت سبز انقلاب لائیں گے ،فہد ریاض

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ضلعی ناظم اعلی فہد ریاض خان نے سرکاری سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی اور شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ میں تقریب زیر صدارت ڈسٹرکٹ ممبر حاجی ظفر خان منعقد ہواجس میں ضلعی ناظم فہد ریاض خان کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماء حاجی عزت خان ، اسد علی اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں ضلعی ناظم اعلی فہد ریا ض خان نے گورنمنٹ ہائی سکول میں شجر کاری مہم اور سرکاری سکولوں کو فرنیچر فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ میں بیلین ٹریز پر اجیکٹ کے تحت پودے لگا کر سبز انقلا ب لا رہی ہے جس سے صوبہ خیبر پختونخوا سر سبز و شاداب بن جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنایا جا رہا ہے اور سکولوں کو ہر قسم ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں ضلع چاسدہ کے تعلیمی اداروں کو ساڑھے نو کروڑ روپے کی فرنیچر فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی ترجیجات میں پرائمری سکولوں کو چھ کمروں جبکہ چھ اساتذہ کرام کی تعیناتی ہدف ہے ۔ اس موقع پر سکول پرنسپل حاجی رحم دین نے ناظم اعلی کو سپاس نامہ پیش کیا جس پر ناظم اعلی فہد ریاض خان نے سکول کیلئے سولر سسٹم کی فراہمی اورگراؤنڈ کی فرش بندی کی منظوری کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں ناظم اعلی و دیگر شرکاء نے امتخانات میں بہترین کا رکر دگی دکھانے پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -