ڈیرہ ،یونین کونسل 3 کے ناظم کیخلاف کونسلروں کا احتجاج

ڈیرہ ،یونین کونسل 3 کے ناظم کیخلاف کونسلروں کا احتجاج

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یوسی نمبر تین وارڈ نمبر ایک کے ناظم کے خلاف سے تمام کونسلروں کا اکٹھ کرپشن اور بے قاعدگیوں،اقر باپروری کے خلاف ڈی سی ڈیرہ کو درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق یوسی نمبر تین وارڈ نمبر ایک کے دس کونسلر ز نے اپنے ناظم حافظ عادل کے خلاف پہلے اے ڈی بلدیات موسم خان کو 28-3-2016کو درخواست دی کو مذکورہ ناظم نے دفتر غیر قانونی طور پر حدود سے باہر لیا۔بغیر کسی کونسلر سے مشاورت کے پانچ لاکھ کے فنڈز کے بارے میں پتہ نہیں کہاں گیا ۔ممبران کو تفصیلات دینے سے گریزاں تھادفتر کے مقام کے بارے میں سیکرٹری کی رپورٹ بھی موجود ہے لیکن افسوس کا مقام سے کہ مذکورہ شکایت کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث دو ماہ قبل ڈی سی کے ڈیرہ کو 31-10-2016کو درخواست دی گئی ۔ڈی سی ڈیرہ نے 31-10-16کو اے ڈی کو کاروائی کیلئے لکھا مگر تبدیلی کے دعوے کے دور میں اے ڈی بلدیات کسی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔درخواست کو کاروائی نہ ہونے کی صورت بھی کونسلرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ احتجاج کریں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -