ڈیرہ میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر خصوصی مہم کا آغاز

ڈیرہ میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر خصوصی مہم کا آغاز

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)عبدالحی خان بابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیب اللہ خان ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوان کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ۔ جس کے دوران گذشتہ تین ماہ کے دوران سات مقدمات قائم کئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 19سرکاری افسران و اہلکاران کو کرپشن کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ حال ہی میں محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیکنیکل اور آڈٹ ٹمیوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ہے جنکی رپورٹس کی روشنی میں کرپشن میں ملوث اہلکاران اور دیگر سویلینکے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے ۔ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کرپشن کے خلاف عوامی شعور کی بیداری اور کرپشن کے معاشرتی ،معاشی اور اخلاقی نقصانات کی آگاہی کی مہم بھی چلائی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مختلف محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کریں اس مقصد کیلئے مختلف مقامات پر انٹی کرپشن کے نمبرات وغیرہ بینروں پر درج کئے گئے ہیں ۔کرپشن کے خاتمے کا مقصد اور منزل کا حصول عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ جبکہ اس سلسلہ میں صحافی برادری کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -