چارسدہ میں قبضہ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ،حبیب الرحمان

چارسدہ میں قبضہ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ،حبیب الرحمان

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں قبضہ مافیا کیلئے جگہ نہیں ۔ غریب عوامی املاک اور سرکاری اراضیات پر قابضین کیلئے کوئی راہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقات حبیب ا لرحمان نے ضلع نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ سے ملا قات کے دوران کی ہے ۔ ملاقات میں ضلعی نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ نے وزیر اوقاف کو ضلع چارسدہ میں غیر قانونی طور پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ وقف شدہ زمینوں پر غیر قانونی قابضین کو ہر صورت میں بے دخل کیا جائیگا اور محکمہ اوقاف کے املاک اور اراضیات کے حوالے سے ہر قسم شکایات کا آزالہ کیا جائیگا۔ مصور شاہ نے بات چیت میں صوبائی حکومت سے توقع ظاہر کی کہ اس حوالے سے ضلعی اور صوبائی سطحوں پر تعاون کا رابطہ رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں اور زمینوں پر قابضین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -