بٹ خیلہ ،ملاکنڈ سے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،2 گرفتار

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ سے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،2 گرفتار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ لیویزفورس نے ناکہ بندی کے دوران 195کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام کرکے دوملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر مالاکنڈسیدظفرعلی شاہ اور صوبیدارمیجردوست محمدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پرہم نے مالاکنڈ چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران سوات سے کراچی جانے والے گاڑی نمبر FSG.2445 جوڈرائیورمحمدیوسف ولدجاویدگل محلہ راجہ آباد سوات چلارہاتھاکورک تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 195کلواعلیٰ کوالٹی کے چرس برامد کرکے ملزم محمدیوسف اوراسرائیل ولدمحمداسماعیل سکنہ ریلوے بازارنوشہرہ کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقے سے ہرقسم منشیات اورجرائم کاخاتمہ میرامشن ہے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکوخبردارکرتے ہیں کہ وہ راہ راست پراجائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ جب تک علاقے سے جرائم اورمنشیات فروشی کاخاتمہ نہیں ہواہے اس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -