صوابی میں بدری نالہ اورٹوپی خوڑ سے ریت اور شینگل لے جانے پر پابندی

صوابی میں بدری نالہ اورٹوپی خوڑ سے ریت اور شینگل لے جانے پر پابندی

  

صوابی( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان نے پنج پیر بدری نالہ اور ٹوپی خوڑسے ریت،شینگل لے جانے پر اور ان میں کھدائی کرانے پر دفعہ 144کے تحت دوماہ کیلئے پابندی لگادی ہے اس سلسلے میں عوامی شکایت پر محکمہ ایریگیشن نے ڈی سی صوابی کو تحریری رپورٹ دی کہ ٹوپی خوڑ اور پنج پیر بدری نالہ سے علاقے کے لوگ آبادی اور دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے ریت،باجری اور شینگلوغیرہ لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان خوڑوں کی دونوں کناروں واقع قیمتی اراضی کی کٹاؤ ہورہی ہے بلکہ مقامی آبادی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتاہے اس خطرناک عمل کوروکنے کیلئے ڈی سی صوابی نے فور ی طور پردفعہ 144کے تحت دو ماہ کیلئے پنج پیر بدری نالہ اور ٹوپی خوڑ سے ریت ،باجری اور شینگل وغیرہ اُٹھا کرلے جانے پر پابندی عائد کردی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -