مشیر عبدالمنعیم تحریک انصاف شانگلہ کے صدر مقرر

مشیر عبدالمنعیم تحریک انصاف شانگلہ کے صدر مقرر

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبدالمنعیم کو تحریک انصاف شانگلہ کا صدر مقررکردیا ہے ،نوٹیفیکیشن جاری،شانگلہ میں پی ٹی ائی ورکروں کا جشن مٹھائیاں بھی تقسیم کی،عبدالمنعیم کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی بطور ضلعی صدرمقرر کرنا ایک خوش ائند اقدام ہے،عبدالمنعیم کا ضلعی صدر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،کارکنوں کا اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ ٹو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمنعیم کو گزشتہ روز تحریک انصاف شانگلہ کا صدر مقررکردیا ہے ،تحریک انصاف کے ریجنل صدر ملاکنڈ ڈویژن محمود خان نے عبدالمنعیم کی بطور ضلعی صدر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ،نوٹیفیکیشن کے مطابق ملاکنڈ ریجن کے چھ ضلعی صدورکا اعلان بھی کیا گیا ہے،جس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سوات فضل حکیم ضلعی صدر سوات۔ریاض خان ضلعی صدر بونیر۔رکن صوبائی اسمبلی بٹ خیلہ شکیل خان کو ضلعی صدر ملاکنڈ۔رکن صوبائی اسمبلی شانگلہ ٹو عبدالمنعیم کو ضلعی صدرشانگلہ۔بشیرخان کو ضلعی صدر لوئر دیراوریامین خان کو ضلعی صدر دیر اپرمقرر کردیا ہے،شانگلہ میں عبدالمنعیم کی بطور ضلعی صدر مقرر ہونے پر کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کی،عبدالمنعیم کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی بطور ضلعی صدرمقرر کرنا ایک خوش ائند اقدام ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -