چارسدہ میں سینیٹر سراج الحق کل تربیتی اجتماع سے خطاب کرینگے

چارسدہ میں سینیٹر سراج الحق کل تربیتی اجتماع سے خطاب کرینگے

  

چارسدہ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 8جنوری کو مرکز اسلامی چارسدہ میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرینگے۔ اجتماع میں مرکزی امیر سراج الحق یوتھ انٹرا پارٹی انتخابات میں نو منتخب صدور ، جنرل سیکرٹریز اور ایگزیکٹیو ممبران سے حلف بھی لینگے ۔ تفصیلات کے مطابق جما عت اسلامی چارسدہ کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ درانی کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امیر جماعت سراج الحق 8جنوری کو مرکز اسلامی چارسدہ میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی اجتماع 8جنوری بروز اتوار بوقت 2 بجے مرکز اسلامی چارسدہ میں ہوگا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں چارسدہ کے عوام شرکت کرینگے ۔ اجتماع کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے جبکہ تربیتی اجتماع کے آخری مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج یوتھ انٹراپارٹی انتخابات میں نومنتخب صدرو،جنرل سیکرٹریزاور ایگزیکٹیو ممبرز سے حلف بھی لینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -