ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ 1 جاں بحق ،2 زخمی

ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ 1 جاں بحق ،2 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی گاڑی کو تتر خیل کے قریب حادثہ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال داخل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈیرہ زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ،ناظم چودھوان عبدالمتین بابر اور ان کے بھائی عبدالقیوم بابر کار میں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس آرہے تھے کہ تتر خیل کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے گاڑی میں سوار عبدالقیوم بابر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور ناظم عبدالمیتن بابر زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -