میڈیا کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے،سید شاہ کنڈی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام جنو بی وزیر ستان حلقہ محسود کے وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب سرپرست اعلی سید شاہ کنڈی ،صدر اوردین محسود،جنرل سیکر ٹری رفیق احمد کنڈی ،نائب صدر ڈاکٹر عطاء الر حمن،فنا نس سیکر ٹری نور محمد بر کی ،جائنٹ سیکر ٹری نور عالم محسود اور افس سیکر ٹری تنو یر احمد شاہ کنڈی کو مبارک باد دی اور کہا کہ میڈیا کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے اور دور جد ید میڈیا عوام کو درپیش مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نو منتخب کا بینہ اور ٹانک پریس کلب کے دیگر صحافیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح ٹانک عوام کو درپیش مسائل حکو متی ایوانوں تک پہچا نے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑینگے اور نو منتخب کا بینہ کو دل کے گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں وفد میں جمعیت علماء اسلام جنو بی وزیر ستان حلقہ محسود کے جنرل سیکر ٹری مو لا نا عبد اللہ حقانی،فنانس سیکر ٹری ضیاء الر حمن جمالی اور دیگر علماء شامل تھے۔