محکمہ صحت ٹانک کا باولے کتوں کے خلاف آپریشن

محکمہ صحت ٹانک کا باولے کتوں کے خلاف آپریشن

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت ٹانک کا باولے کتوں کے خلاف آپریشن 65سے زائد کتوں کو تلف کر کے ٹھکانے لگا دیا گیا مذید آپریشن کا سلسلہ جاری ٹانک میں باولے کتوں کی بھر مار اور عوامی نشاندہی پر محکمہ صحت ٹانک نے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے باولوں کتوں کو تلف کرنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر فیاض علی نے میڈیا کو بتایا کہ باولے کتوں کو تلف کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے ٹانک سٹی اور برہ خیل میں کاروائی کرتے ہوئے 65سے زائد باولے کتوں کو تلف کرکے ٹھکانے لگا دیا ہے اور مذید آپریشن کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ باولے کتوں کے کاٹنے سے شہریوں کو محفوظ کیا جا سکے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -