ہری پور ہزارہ بھر میں سی این جی پمپوں پر گیس کی بندش کا شیڈول جاری
ہریپور(نامہ نگار)ہری پورہزارہ بھرمیں سی این جی پمپوں پرگیس کی بندش کاشیڈول جاری کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آبادنادرن سوئی گیس کے آفس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ہزارہ بھرکے سی این جی پمپوں پرصبح ساڑھے پانچ بجے سے لے کرصبح ساڑھے آٹھ بجے تک اورشام پانچ بجے سے لے کررات آٹھ بجے تک نادرن سوئی گیس کی طرف سے بندش کی جائے گی تاکہ گھریلوصارفین کوگیس کی سہولت میسرآسکے یہ فیصلہ عوامی شکایات کے پیش نظرکیاگیاگزشتہ کچھ عرصہ سے ہزارہ بھرکے مختلف علاقوں سے سوئی گیس کے پریشرکی کمی کی شکایات محصول ہورہی تھیں جس پرنادرن سوئی گیس کی طرف سے گھریلوصارفین کوریلیف دینے کے لیے سی این جی پمپوں پرگیس کی بندش کاشیڈول جاری کیاگیا۔