ضلع مظفرگڑھ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونگے، ہارون سلطان بخاری

ضلع مظفرگڑھ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونگے، ہارون سلطان بخاری

  

سلطان پور(نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونگے کرپشن کے مرتکب افسران کو کسی صورت نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے جس اعتماد کااظہار کیاہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا،بخاری گروپ سے وابسطہ یونین کونسل کے چیئرمینوں کو برابری کی بنیاد(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پر فنڈز ملیں گے کسی سے زیادتی برداشت نہیں کرونگا محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران عوامی خدمت کوشعار بنائیں،والد کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر مخدوم سید ہارون احمدسلطان بخاری نے بلدیاتی چیئرمینوں ومعززین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئرمین یوسی جھلاریں ملک ارشد مشتاق کھلنگ،چیئرمین میاں ابوذر غفاری،ملک ایاز احمد کھلنگ،ملک محمد حسین کھلنگ، میاں محمد یاسر عرف بھولاسئیں،ملک سجاد حسین کھلنگ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محبو ب الحسن وائس چیئرمین شاہد بھٹی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے والد مخدوم سید عبداللہ شاہ بخاری نے پوری زندگی عوامی خدمت کی انشاء اللہ ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اپنے والد کے دوستوں کو بھی فراموش نہیں کریں گے انشاء اللہ 2018میں بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -